Tuesday , September 18 2018
Home / Top Stories / سڑک حادثے میں محمد شامی ہوئے زخمی

سڑک حادثے میں محمد شامی ہوئے زخمی

نئی دہلی۔ایک سڑک حادثے میں ہندوستانی کرکٹر محمد شامی زخمی ہوگئے‘حادثے صبح اس وقت پیش آیا جب محمد شامی صبح 5:30دہرادو ن سے دہلی آرہے تھے۔ایک ٹرک نے شامی کی کار کو عقب سے ٹکر ماری۔ کرکٹر کے سر کو مار لگا ہے اور وہ زخمی بھی ہیں۔ انہیں سر پر ٹاکنے بھی دئے گئے ہیں۔

ذرائع نے بھی اس بات کی توثیق کی ہے کہ شامی کی حالت اب ٹھیک ہے اور وہ دہرداون میں آرام کررہے ہیں۔

شامی کی بیوی کے میاچ فکسنگ کے الزامات کے بعد جمعرات کے روز بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ انڈیا( بی سی سی ائی)اینٹی کرپشن یونٹ نے شامی کو کلین چٹ دی ہے

۔کلین چٹ کے بعد تیز گیند بازو کو بورڈ کے سالانہ کنٹراکٹ میں گریڈ بی کادرجہ ملا ہے۔

TOPPOPULARRECENT