Thursday , November 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / سڑک کی کشادگی میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کی کوشش

سڑک کی کشادگی میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کی کوشش

بودھن ۔23اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جدید اسٹانڈ بودھن کے احاطہ کی دیوار سے متصل سرسوتی نگر روڈ کی کشادگی میں حائل بعض خانگی عمارتوں اور کھلی اراضی کے حصول کیلئے قانونی رائے حاصل کرنے آج صدرنشین بلدیہ بودھن مسٹر ایلیا انجنیئر مسٹر شیوآنند کے ساتھ دفتر آر ڈیاو پہنچ کر ار ڈی او بودھن مسٹر شیام پرساد لعل سے تبادلہ خیال کیا اور سال 1978ء کے دوران تیار کردہ بودھن کا ماسٹر پلان آر ڈی او کے سامنے پیش کرتے ہوئے اس پلان کے مطابق سرسوتی نگر کی متنازعہ سڑک کی کشادگی کیلئے رائے طلب کی ۔ آر ڈی او نے بتایا کہ عوامی استعمال کیلئے خانگی اراضیات یا جائیدادوں کا جبری حصول جمہوری نظام کے مغائر ہے ۔ آر ڈی او نے کہا کہ مقامی عوام اور مالک جائیداد کے ساتھ تبادلہ خیال کرتے ہوئے سڑک کی کشادگی کی اہمیت سے واقف کروانا ضروری ہے ۔ اگر ضرورت پڑی تو اس معاملے کو عدالت سے رجوع کیا جاسکتا ہے ۔اس سڑک کی کشادگی کے دوران متاثر ہونے والوں میں ایک خانگی دواخانے کے مالک بھی شامل ہیں ‘ جن کا دواخانہ سڑک کے وسط میں ہے جبکہ بس اسٹانڈ کے قریب جہاں سے اس سڑک کا آغاز ہورہای ہے وہاں ایک قائد کی عمارت ہے جو غیر مجاز طور پر 10فٹ تک سڑک پرقابض ہے ۔ کانگریس پارٹی کے وائس چیرمین میر الیاس علی نے آر ڈی او اور چیرمین بلدیہ سے خواہش کی کہ سب سے پہلے جہاں سے سڑک کا آغاز ہورہا ہے ‘ وہاں سے سڑک کی کشادگی کے کاموں کا آغاز کیا جائے ۔ اس موقع پر موجود متعلقہ کونسلر مسٹر شیوراج نے کہا کہ آرٹی سی کے احاطہ کی دیوار تقریباً 10فٹ تک سڑک کی جگہ پر تعمیر کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پہلے اس علاقہ کا مکمل سروے کیا جانا چاہیئے ۔ بعدازاں اصل سڑک کی جگہ کی نشاندہی ہوگی ۔ آر ڈی او نے کہا کہ مجلس بلدیہ اور مقامی مالکین جائیداد پہلے آپسی بات چیت کے ذریعہ سڑک کی کشادگی کے لئے حل تلاش کریں ۔

TOPPOPULARRECENT