Monday , January 22 2018
Home / شہر کی خبریں / سکریٹریٹ میںصفائی کے ناقص انتظامات، نائیڈو کی شدید برہمی

سکریٹریٹ میںصفائی کے ناقص انتظامات، نائیڈو کی شدید برہمی

حیدرآباد 9 اکٹوبر (سیاست نیوز) آندھراپردیش سکریٹریٹ میں صفائی کے ناقص انتظامات اور ہر جگہ کچرا پڑا ہوا پائے جانے پر اعلیٰ عہدیداران سکریٹریٹ پر چیف منسٹر مسٹر چندرابابو نائیڈو نے شدید برہمی کا اظہار کیا اور عہدیداران متعلقہ کی زبردست سرزنش کی۔ چیف منسٹر نائیڈو آج صبح جب سکریٹریٹ میں واقع اپنے ایل بلاک پہونچنے کے بعد مختلف مقامات پر کچرے پڑا رہنے پر اسٹاف کی کارکردگی پر نہ صرف افسوس کا اظہار کیا۔ چیف منسٹر نائیڈو نے عہدیداران کو سخت ہدایات دیتے ہوئے کہاکہ فی الفور کچرے کی صفائی کو یقینی بنائیں۔ چیف منسٹر کی سخت ہدایات کے فوری بعد صفائی عملہ حرکت میں آگیا اور دیکھتے ہی دیکھتے ایل بلاک کے اطراف کچرے کی مکمل صفائی عمل میں آئی۔

TOPPOPULARRECENT