Thursday , December 13 2018

سکریٹریٹ میں آتشزدگی

حیدرآباد 28 اپریل ( سیاست نیوز)آندھرا پردیش سکریٹریٹ کے سی بلاک میں آج آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ۔ اس سلسلہ میں تفصیلات بتاتے ہوئے سیف آباد پولیس نے بتایا کہ آگ لگنے کا واقعہ آج شام 7.45 پر پیش آیا اور وہاں پر موجود اسپیشل پروٹکشن فورس کے سکیوریٹی گارڈ نے فائر انجن عملہ کو آگاہ کیا اور کچھ ہی دیر میں فائر انجن سرویس نے پہنچ کر آگ پر قابو پالیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ اس واقعہ میں بعض فائیلس کو نقصان پہنچا ہے جبکہ اس کی وضاحت کرتے ہوئے سکریٹری جی اے ڈی مسٹر این شیو شنکر نے بتایا کہ آگ لگنے کے واقعہ میں کوئی بھی فائل کو نقصان نہیں پہنچا ہے پولیس اس سلسلہ میں تحقیقات کررہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT