Monday , November 20 2017
Home / شہر کی خبریں / سکریٹریٹ میں ایک شخص نے زبان کاٹ لیا

سکریٹریٹ میں ایک شخص نے زبان کاٹ لیا

وظیفہ کیلئے چیف منسٹر کے چیمبرس کے قریب انوکھا احتجاج
حیدرآباد 26 اپریل (سیاست نیوز) تلنگانہ ریاستی سکریٹریٹ میں ایک شخص نے اپنی زبان کاٹ کر اچانک سنسنی پھیلادی۔ تفصیلات کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ راجو چاری نامی ایک شخص نے (وزیٹر نے) وظیفہ منظوری کے لئے گزشتہ کئی دنوں سے سکریٹریٹ کے چکر کالنے کی اطلاعات پائی جاتی ہیں اور آج بالآخر سکریٹریٹ کے چکر کاٹتے ہوئے بیزارگی و مایوسی کے عالم میں دلبرداشتہ ہوکر چیف منسٹرس کے چیمبرس ’’سی بلاک‘‘ کے روبرو ازخود ریزر بلیڈ کے ذریعہ اچانک اقدام کرتے ہوئے اپنی زبان کاٹ لی۔ جس کے ساتھ ہی وہاں موجود سکریٹریٹ ملازمین و عہدیدار حیران پریشان ہوگئے اور فی الفور سکیوریٹی اسٹاف کو طلب کرتے ہوئے اس شخص کو دواخانہ منتقل کیا۔ اپنی زبان کاٹ لینے والے متاثرہ شخص جیڈی میٹلہ کا ساکن بتایا جاتا ہے۔ اس طرح تلنگانہ سکریٹریٹ میں سنسنی خیز واقعہ پیش آیا۔ بتایا جاتا ہے کہ سکریٹریٹ ملازمیان کے غیر منصفانہ طرز عمل سے دلبرداشتہ ہوکر اس شخص نے اپنی زبان کاٹ لینے پر مجبور ہوا۔ اس دوران سکریٹریٹ میں اس واقعہ کی اطلاع پاکر بتایا کہ واقعی سکریٹریٹ ملازمین کا رویہ روز بروز ہراسانی و تکلیف دہ ہوتا جارہا ہے۔ لہذا اس صورتحال پر گہری نظر رکھنے و آج پیش آئے واقعہ کی مکمل تحقیقات کروانے کا سکریٹریٹ میں موجود عوام نے پرزور مطالبہ کیا۔

TOPPOPULARRECENT