Wednesday , June 20 2018
Home / شہر کی خبریں / سکریٹریٹ کو منتقل کرنے کا دانشمندانہ فیصلہ

سکریٹریٹ کو منتقل کرنے کا دانشمندانہ فیصلہ

حیدرآباد۔/4فبروری، ( آئی این این ) ٹی آر ایس ایم ایل سی کے پربھاکر صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی پونالہ لکشمیا پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ کانگریس پارٹی میں اپنا عہدہ بچانے کیلئے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ پر تنقیدیں کررہے ہیں۔ انہوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پونالہ لکشمیا ہمیشہ شہ سرخیوں میں رہنے کے خ

حیدرآباد۔/4فبروری، ( آئی این این ) ٹی آر ایس ایم ایل سی کے پربھاکر صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی پونالہ لکشمیا پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ کانگریس پارٹی میں اپنا عہدہ بچانے کیلئے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ پر تنقیدیں کررہے ہیں۔ انہوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پونالہ لکشمیا ہمیشہ شہ سرخیوں میں رہنے کے خواہاں ہیں تاکہ انہیں صدارتی عہدہ پر برقرار رکھا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ کے چندر شیکھر راؤ ریاست تلنگانہ کو فروغ دینے کیلئے ممکنہ اقدامات کررہے ہیں۔ کانگریس اور تلگودیشم کی چیف منسٹر پر تنقیدیں صرف اپنے وجود کا احساس دلانے کیلئے ہیں۔ ریاستی سکریٹریٹ کو منتقل کرنے کے فیصلہ کی مدافعت کرتے ہوئے کے پربھاکر نے کہا کہ موجودہ سرکاری دفتر میں جگہ کی قلت اور اژدھام کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہیڈ آف دی ڈپارٹمنٹ، دفاتر مختلف مقامات پر ہونے سے بین محکمہ جاتی فائیلوں کی منتقلی میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔ چنانچہ کے سی آر نے یہ دانشمندانہ فیصلہ کیا کہ سکریٹریٹ کو نئی عمارت میں منتقل کیا جائے جہاں تمام ہیڈ آف دی ڈپارٹمنٹ کے دفاتر بھی ہوں گے۔ پربھاکر نے کہا کہ کے سی آر کے اس فیصلہ کو لینڈ مافیا سے جوڑنے سے پہلے کانگریس کو خود اپنا محاسبہ کرنا چاہیئے۔ پارٹی یہ وضاحت کرے کہ اپنے دور اقتدار میں شہر کی قیمتی جائیدادوں کو فروخت کیوں کیاگیا۔ انہوں نے تلنگانہ تلگودیشم قائدین کی جانب سے ڈپٹی چیف منسٹر کے سری ہری کے خلاف گورنر کو پیش کردہ یادداشت کی بھی مذمت کی۔

TOPPOPULARRECENT