Thursday , December 13 2018

سکریٹریٹ کے 63 اسسٹنٹ سیکشن آفیسرس کو ترقی

حکومت تلنگانہ کا فیصلہ ، احکام جاری ، یونین قائدین کا خیر مقدم
حیدرآباد ۔ 20 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ ریاستی سکریٹریٹ میں خدمات انجام دینے والے اسسٹنٹ سیکشن آفیسروں کو سیکشن آفیسرس عہدوں پر ترقی دینے کا حکومت تلنگانہ نے فیصلہ کیا اور اس فیصلہ کی روشنی میں 63 اسسٹنٹ سیکشن آفیسرس کو سیکشن آفیسرس عہدوں پر ترقی دیتے ہوئے حکومت نے احکامات جاری کیے حکومت کے ان اقدامات کا تلنگانہ سکریٹریٹ ایمپلائز اسوسی ایشن قائد مسٹر پدما چاری نے خیر مقدم کیا اور حکومت پر زور دیا کہ وہ سکریٹریٹ ملازمین کے دیگر دیرینہ حل طلب مسائل کی یکسوئی پر بھی اولین ترجیح دیتے ہوئے موثر و مثبت اقدامات کرے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسسٹنٹ سیکشن آفیسروں کو سیکشن آفیسرس عہدوں پر ترقی دیتے ہوئے حکومت آندھرائی عہدیداروں کے داخلوں کو روک لگادی ہے ۔ اس طرح اب آندھرائی عہدیداروں کے تلنگانہ سکریٹریٹ میں ملازمت کرنے کی کوئی گنجائش نہیں رہے گی ۔۔

TOPPOPULARRECENT