Saturday , November 18 2017
Home / شہر کی خبریں / سکریٹری اقلیتی بہبود کی حج کمیٹی عہدیداروں سے مشاورت

سکریٹری اقلیتی بہبود کی حج کمیٹی عہدیداروں سے مشاورت

حیدرآباد ۔ 26 ۔ اگست (سیاست  نیوز) سکریٹری اقلیتی بہبود شریمتی جی ڈی ارونا نے حج 2015 ء کے انتظامات کے سلسلہ میں حج کمیٹی کے عہدیداروں سے مشاورت کی۔ اسپیشل آفیسر حج کمیٹی پروفیسر ایس اے شکور نے انہیں حج کیمپ کے انتظامات کی پیشرفت سے واقف کرایا۔ انہوں نے بتایا کہ 31 اگست سے حج کیمپ کا باقاعدہ آغاز ہوجائے گا۔ 2 ستمبر کو روانہ ہونے والے عازمین حج 31 اگست کو رپورٹ کریں گے۔ حج کیمپ میں تمام ضروری امور کی تکمیل کے بعد عازمین کو آر ٹی سی کی خصوصی بسوں کے ذریعہ شمس آباد انٹرنیشنل ایرپورٹ منتقل کیا جائے گا ۔ کسٹمس ، امیگریشن ، کرنسی کی ادائیگی اور دیگر ضروری امور کی تکمیل حج ہاؤز میں مکمل کرلی جائے گی۔ سکریٹری اقلیتی بہبود نے کہا کہ حج کیمپ کے انتظامات دو دن قبل مکمل کرلئے جائیں۔ شریمتی جی ڈی ارونا نے کہا کہ وہ حج کیمپ کے آغاز سے قبل کیمپ کا معائنہ کریں گی ۔ انہوں نے وقف بورڈ کے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ عمارت کی آہک پاشی اور صفائی کے انتظامات جلد مکمل کرلیں۔ دوسری طرف شمس آباد انٹرنیشنل ایرپورٹ پر حج ٹرمنل کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ پہلی مرتبہ سامان کی منتقلی کیلئے بیلٹ لگایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ٹرمنل کو مکمل ایرکنڈیشنڈ کیا جارہا ہے۔
وزیٹرس کی سہولت کیلئے بھی خصوصی انتظامات جاری ہیں۔ سکریٹری اقلیتی بہبود اور حج کمیٹی کے عہدیدار بہت جلد حج ٹرمنل کا معائنہ کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT