Saturday , November 25 2017
Home / ہندوستان / سکریٹری جنرل اقوام متحدہ کا کشمیر پر بیان خوش آئند: گیلانی

سکریٹری جنرل اقوام متحدہ کا کشمیر پر بیان خوش آئند: گیلانی

سری نگر ، 15جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) بزرگ علیحدگی پسند رہنما اور حریت کانفرنس (گ) چیئرمین سید علی گیلانی نے چین کے بعد اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل اینٹونیو گوٹیرس کے مسئلہ کشمیر حل کرنے سے متعلق بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ وجدل کوئی متبادل اور کوئی حل نہیں ہے ۔ مذاکرات اور افہام وتفہیم ہی ایک واحد راستہ ہے ، جس سے اس دیرینہ تنازعے کو حل کیا جاسکتا ہے اور اسی طریقے سے خطے میں ایک بڑے سانحے کو ٹالا جانا ممکن ہے ۔ انہوں نے سیکریٹری جنرل سے اپیل کی کہ وہ اُس معاہدے کو پورا کرانے کے لیے موثر اقدامات اٹھائیں، جو جموں کشمیر کے حوالے سے ہندوستان اور پاکستان کے مابین طے ہوا ہے اور جس میں کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کو واگزار کرانے کی گارنٹی دی گئی ہے اور ان کی رائے کا احترام کرنے کا وعدہ کیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT