Tuesday , December 12 2017
Home / دنیا / سکم مسئلہ پر اجیت ڈوول ۔ یانگ بات چیت

سکم مسئلہ پر اجیت ڈوول ۔ یانگ بات چیت

بیجنگ 27 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) سکم کے مسئلہ پر تعطل کے دوران قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول نے آج اپنے چینی ہم منصب اور سرکاری کونسلر یانگ جئے چی کے ساتھ بات چیت کی ۔ یہ ملاقات برکس ممالک کے مشیران قومی سلامتی کے اجلاس کے موقع پر ہوئی تھی ۔ یانگ نے جنوبی افریقہ ‘برازیل اور ہندوستان کے سکیوریٹی نمائندوں کے ساتھ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔ سرکاری خبر رساں ادارے زنہوا نے یہ اطلاع دی ۔ یانگ نے باہمی تعلقات ‘ بین الاقوامی اور علاقائی مسائل اور ہمہ جہتی امور پر تینوں ممالک کے سینئر نمائندوں کے ساتھ علیحدہ بات چیت کی اور بڑے مسائل و باہمی امور پر چین کے موقف کو واضح کیا ۔ رپورٹ میں یہ بات بتائی گئی تاہم مزید کوئی تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔ اجیت ڈوول اور یانگ سرحدی میکانزم پر اپنے اپنے ممالک کے خصوصی نمائندے ہیں۔ اجیت ڈوول کل یہاں آئے تھے اور انہوں نے دو روزہ برازیل ‘ روس ‘ ہندوستان ‘ چین اور جنوبی افریقہ کے مشیران قومی سلامتی کے اجلاس میںشرکت کی ۔ ان کے اس دورہ سے یہ امید پیدا ہوئی ہے کہ ہندوستان اور چین گذشتہ ایک ماہ سے ڈوکلام علاقہ میں جاری سرحدی تعطل کے مسئلہ کا کوئی حل دریافت کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT