Thursday , November 23 2017
Home / دنیا / ’سکم کا تنازعہ، ماضی کے سرحدی اختلافات سے مختلف‘

’سکم کا تنازعہ، ماضی کے سرحدی اختلافات سے مختلف‘

تشریح شدہ علاقہ میں ہندوستانی فوج کی غیرقانونی دراندازی : چین
بیجنگ ۔ 12 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) چین نے آج دعویٰ کیا کہ سکم کا تنازعہ، لائن آف کنٹرول پر ماضی کی سرحدی چپقلشوں سے مختلف ہے کیونکہ یہ سرحد کے ’’تشریح شدہ سکشن‘‘ کے ایک مقام پر رونما ہوا ہے۔ معتمد خارجہ ایس جئے شنکر نے گذشتہ روز ریمارکس کیا تھا کہ دونوں ممالک سکم تنازعہ کو حل کرسکیں گے کیونکہ وہ ماضی میں بھی سرحدی اختلافات کی یکسوئی کرچکے ہیں جس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گنگ شوآنگ نے کہا کہ چین متعدد مرتبہ واضح کرچکا ہیکہ ہندوستانی سپاہی ایک باہمی طور پر تسلیم شدہ سرحدی لائن پر غیرقانونی دراندازی کررہے ہیں۔ گینگ نے اخباری نمائندوں سے کہا کہ یہ ماضی کی ان چپقلشوں سے مختلف ہے جو سرحدی علاقہ کے غیرنشاندہی شدہ سکشنوں میں ہوتی تھیں۔ گینگ کے ان ریمارکس پر نئی دہلی میں سرکاری ذرائع نے کہا کہ سرحدی مسائل اور تکونی دروں پر دونوں ملکوں کے اختلافات رجوع کرنے کے اصول باہمی طور پر متفقہ اور مسلمہ ہیں۔ گینگ کے یہ ریمارکس سکم سیکٹر کے علاقہ ڈوکلم میں ہند اور چین کے افواج کے درمیان جاری تعطل کے درمیان کئے گئے ہیں۔ اس سیکٹر پر چینی سپاہیوں کی طرف سے کی جانے والی سڑک کی تعمیر کو ہندوستانی سپاہیوں نے روک دیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT