Sunday , November 19 2017
Home / شہر کی خبریں / سکندرآباد ، تروپتی تا ویزاگ ایس سی آر کی خصوصی 28 ٹرینیں

سکندرآباد ، تروپتی تا ویزاگ ایس سی آر کی خصوصی 28 ٹرینیں

حیدرآباد ۔ 24 ۔ اگست : ( آئی این این) : مسافرین کے اضافی ہجوم سے نمٹنے کی خاطر ساوتھ سنٹرل ریلوے سکندرآباد ۔ وشاکھا پٹنم اور تروپتی ۔ وشاکھا پٹنم 28 خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا ہے ۔ شیڈول کے مطابق ٹرین نمبر 08502 سکندرآباد ۔ وشاکھا پٹنم ویکلی اسپیشل ٹرین 14 ، 21 اور 28 اکٹوبر اور 4 ، 11 اور 25 نومبر ( ہر چہارشنبہ ) کو 4-30 بجے شام سکندرآباد روانہ ہوں گی اور دوسرے دن 6-50 بجے صبح وشاکھا پٹنم ان کی آمد ہوگی ۔ مخالف سمت میں ٹرین نمبر 08501 وشاکھا پٹنم ۔ سکندرآباد ویکلی اسپیشل ٹرین 13 ، 20 اور 27 اکٹوبر اور 3 ، 10 ، 17 اور 24 نومبر ( ہر منگل ) کو 11 بجے شب وشاکھا پٹنم روانہ ہوں گی اور دوسرے دن 12 بجے دوپہر ان کی سکندرآباد آمد ہوگی ۔ اسی طرح ٹرین نمبر 08574 تروپتی ۔ وشاکھا پٹنم ویکلی اسپیشل ٹرین 13 ، 20 اور 27 اکٹوبر اور 3 ، 10 ، 17 اور 24 نومبر ( ہر منگل ) کو 3-30 بجے سہ پہر تروپتی روانہ ہوں گی اور دوسرے دن 6-50 بجے صبح ان کی وشاکھا پٹنم آمد ہوگی ۔ مخالف سمت میں ٹرین نمبر 08573 وشاکھا پٹنم ۔ تروپتی ویکلی اسپیشل ٹرین 12 ، 19 اور 26 اکٹوبر اور 2 ، 9 ، 16 اور 23 نومبر ( ہر پیر ) کو 10-55 بجے شب وشاکھاپٹنم روانہ ہوں گی اور اگلے دن دوپہر ایک بجکر 25 منٹ پر ان کی تروپتی آمد ہوگی ۔۔

TOPPOPULARRECENT