Saturday , November 18 2017
Home / شہر کی خبریں / سکندرآباد ، شالیمار کے مابین خصوصی ٹرینوں میں توسیع

سکندرآباد ، شالیمار کے مابین خصوصی ٹرینوں میں توسیع

حیدرآباد /11 فروری ( این ایس ایس ) مسافرین کے اضافہ ہجوم کے مدنظر سکندرآباد شالیمار کے مابین چلنے والی خصوصی ٹرینوں کو آٹھ مزید سرویس تک چلانے کیلئے توسیع دیا گیا ہے ۔ ٹرین نمبر 00850 سکندرآباد ۔ شالیمار خصوصی ٹرین 15، 22، 29 فروری اور 7 مارچ ( ہر پیر ) کو 21.40 بجے سکندرآباد سے روانہ ہوکر ہر چہارشنبہ کو 3.00 بجے سہ پہر شالیمار پہونچے گی ۔ واپسی میں ٹرین نمبر 00849 شالیمار سکندرآباد خصوصی ٹرین 14، 21، 28 فروری اور 6 مارچ ( ہر اتوار ) کو 12.10 بجے شالیمار سے روانہ ہوکر ہر پیر کو 3.00 بجے سہ پہر سکندرآباد پہونچے گی ۔ آمد و رفت کے دوران یہ ٹرینیں قاضی پیٹ ، ورنگل ، کھمم ، وجئے وارہ ، ایلورو ، واجمندری ، سالمکوٹ ، دوواڑہ ، وشاکھاپٹنم ، وزیانگرم ، برہم پور ،خردہ روڈ ، بھوبنیشور ،کٹک ، جئے پور کے روڈ ، بھدرک ، بالاسور ، گھرکپور اور سنتراگچی اسٹیشنوں پر دونوں سمتوں میں توقف کرے گی ۔

TOPPOPULARRECENT