Thursday , April 19 2018
Home / شہر کی خبریں / سکندرآباد ریلوے اسٹیشن ’ جدید کاری ‘ پراجکٹ سے خارج ورنگل ریلوے اسٹیشن کو جدید سہولیات سے آراستہ کیا جائے گا

سکندرآباد ریلوے اسٹیشن ’ جدید کاری ‘ پراجکٹ سے خارج ورنگل ریلوے اسٹیشن کو جدید سہولیات سے آراستہ کیا جائے گا

حیدرآباد ۔ 11 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : جنوبی ہندوستان میں حیدرآباد کے 3 ریلوے اسٹیشنس ، نامپلی ، کاچی گوڑہ اور سکندرآباد کے ریلوے اسٹیشن عالمی سطح پر اپنی ایک منفرد شناخت رکھتے ہیں لیکن انڈین ریلوے کی جانب سے ہندوستان بھر کے ریلوے اسٹیشنوں کی جدید کاری اور انہیں عصری سہولیات سے آراستہ کرنے کے پراجکٹ میں سکندرآباد ریلوے اسٹیشن کو حذف کردیا گیا ہے اور سکندراباد کی بجائے اب ورنگل کے ریلوے اسٹیشن کو ترجیح دی گئی ہے ۔ ساوتھ سنٹرل ریلوے کے جنرل منیجر ونود کمار یادو کے بموجب سکندرآباد ریلوے اسٹیشن کو جدید کرنے کے پراجکٹ پر ٹنڈرس کا ردعمل کافی سراہا اور اس کی بجائے اس پراجکٹ کے تحت ورنگل کے ریلوے اسٹیشن کے لیے ٹنڈرس آئے ہیں ۔ جدید کاری کے پراجکٹ پر اپنی خدمات انجام دینے والی کمپنیوں کی جانب سے حیدرآباد ، سکندرآباد اور کاچی گوڑہ کے ریلوے اسٹیشن کو عالمی معیار کے ریلوے اسٹیشن قرار دیتے ہوئے ان کی جدید کاری میں دلچسپی نہیں دکھائی گئی ہے جب کہ ورنگل کا ریلوے اسٹیشن جدید کاری کی فہرست میں سکندرآباد کی جگہ حاصل کرلیا ہے ۔ ہندوستان بھر کے 90 اسٹیشنوں کی نشاندہی کی گئی تھی جس کی جدید کاری ہونی ہے جس میں ساوتھ سنٹرل ریلوے سے تروپتی اور نیلور کا ریلوے اسٹیشن کی جدید کاری کا پراجکٹ نیشنل بلڈنگ کنسٹرکشن کارپوریٹس جب کہ ورنگل ، وجئے واڑہ ، گنٹور ، کرنول اور گنتکل اسٹیشن کی جدید کاری کی ذمہ داری ایس سی آر کو سپرد کی گئی ہے اور امید کی جارہی ہے کہ جدید کاری کا کام آئندہ مالی سال کے اختتام تک قبل ہوجائے گا ۔۔

TOPPOPULARRECENT