Friday , December 15 2017
Home / شہر کی خبریں / سکندرآباد ریلوے اسٹیشن میں مسافرین کیلئے مزید سہولتیں

سکندرآباد ریلوے اسٹیشن میں مسافرین کیلئے مزید سہولتیں

حیدرآباد /19 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) سکندرآباد ریلوے اسٹیشن میں روزآنہ 1.80 لاکھ مسافرین اور 238 ریلوں کی آمد و رفت ہوتی ہے ۔ تعطیلات اور تہواروں کے موقع پر ریل اور مسافرین کی آمد و رفت میں اور بھی اضافہ ہوتا ہے ۔ ساؤتھ سنٹرل ریلوے اسٹیشنوں میں یہ سب سے زیادہ ہجوم والا اسٹیشن ہے اور کئی ایک ایوارڈ یافتہ اسٹیشن ہے ۔ مسافرین کی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے کسی بھی ناگہانی حادثہ سے بچنے کیلئے عہدیداران اقدامات کر رہے ہیں جس کے تحت ایک فلائی اوور دو لفٹ نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ حالیہ دنوں میں ممبئی کے ایک ریلوے اسٹیشن میں پیش آئے حادثہ میں 20 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ۔ اس طرح کے حادثات کا تدارک کرنے کے اقدامات کے طور پر محکمہ ریلوے نے یہ فیصلہ کیا ہے ۔ طویل عرصہ سے اسٹیشن میں چوتھے برج کی تنصیب کا عمل زیر التواء تھا ۔ سکندرآباد اسٹیشن میں ایک ریل سے کم از کم 650 مسافرین کی آمد و رفت ہوتی ہے اور ایکسلیٹر صرف درمیانی برج کے پاس ہونے کی وجہ سے مسافرین کی کثیر تعداد اس برج کے پاس رہتی ہے ۔ ایم ایم ٹی ایس اور دو دراز کی ریلوں میں مسافرین کی کثیر تعداد ہوا کرتی ہے اور ایکسلیٹر کے پاس مسافرین کی کثیر تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے حادثات کے خوف سے بند کردیا جاتا ہے جس کی وجہ سے مسافرین کو بے حد مشکلات سے دوچار ہونا پڑتا ہے ۔ تاحال اسٹیشن میں موجود برجس کے ذریعہ صرف ایک پلیٹ فارم سے دوسرے پلیٹ فارم تک ہی پہونچاجاسکتا ہے ۔ مگر اسٹیشن سے باہر جانے کیلئے کوئی برج نہیں ہے مگر اب جو برج تعمیر کیا جائے گا وہ اسٹیشن کے دونوں بیرونی جانب تک تعمیر کی جائیں گی تاکہ مسافرین اسٹیشن میں آئے بغیر سیدھے باہر نکل سکیں اور موجود بریجس کے پاس لفٹوں کی تنصیب بھی عنقریب عمل میں لائی جائے گی ۔

TOPPOPULARRECENT