Monday , July 16 2018
Home / جرائم و حادثات / سکندرآباد میں تاجر کی بلند عمارت سے چھلانگ کے ذریعہ خودکشی

سکندرآباد میں تاجر کی بلند عمارت سے چھلانگ کے ذریعہ خودکشی

حیدرآباد /14 فروری ( سیاست نیوز ) سکندرآباد کے علاقہ میں ایک تاجر نے عمارت کی بلندی سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ۔ مہانکالی پولیس کے مطابق 34 سالہ رمیش رامیا جو پیشہ سے تاجر تھا ۔ سکندرآباد کے علاقہ میں گفٹ ناویلٹیز کی دوکان چلاتا تھا ۔ روزانہ کے معمول کی طرح وہ آج اس کی دوکان کھولنے کیلئے پوہنچا اور اس نے دوکان کھولنے کے بجائے عمارت کے بالائی حصہ پر جاکر چھلانگ لگادی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

کرکٹ بیٹنگ کا ریاکٹ بے نقاب چار افراد گرفتار
حیدرآباد /14 فروری ( سیاست نیوز ) اسپیشل آپریشن مسٹر ملکاجگیری نے کرکٹ بیٹنگ کے ایک ریاکٹ کو بے نقاب کرتے ہوئے 4 افراد کو گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ پولیس نے ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 23 سالہ سرینواس 21 سالہ سریدھر اور 27 سالہ سائی کمار ساکنان اپل کے علاوہ 24 سالہ سائی کمار ساکن بنجارہ ہلز کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے 62 ہزار 190 روپئے نقد رقم کے علاوہ 5 سیل فون اور کرکٹ بیٹنگ لسٹ کو ضبط کرلیا ۔ اس ٹولی کا اصل سرغنہ شخص سرینواس ٹی 20 میاچس کے علاوہ بین الاقوامی ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والے میاچوں پر سٹہ چلایا کرتا تھا ۔ گرفتار دیگر تین افراد کیلئے بکیز تھے جو اس کے اشارے پر کام کرتے تھے ۔ ایس او ٹی نے گرفتار افراد کو مزید تحقیقات کیلئے میڑپلی پولیس کے حوالے کردیا ۔

TOPPOPULARRECENT