Wednesday , January 24 2018
Home / جرائم و حادثات / سکندرآباد میں شیرخوار کی نعش برآمد

سکندرآباد میں شیرخوار کی نعش برآمد

حیدرآباد /25 اگست ( سیاست نیوز ) سکندرآباد کے علاقہ سے پولیس نے ایک شیر خوار بچہ کی نعش کو برآمد کرلیا ۔ جو منسٹر روڈ کے ایک کچرہ دان میں پائی گئی ۔ اس شیرخوار بچہ کی نعش کو دیکھ کر مقامی عوام جمع ہوگئے تاہم پولیس نے فوری حرکت میں آتے ہوئے اس نعش کو منتقل کردیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 8 تا 10 ماہ کی عمر والا یہ لڑکا کس طرح فوت ہوا پولیس کو اس بات کا علم نہ ہوسکا۔ تاہم انسپکٹر رام گوپال پیٹ نے بتایا کہ اس شیر خوار کی شناخت نہیں ہوپائی ہے ۔ انسپکٹر نے بتایا کہ لڑکے کے جسم پر کوئی نشان یا پھر زخم نہیں پایا گیا ۔ پولیس نے مشتبہ حالت میں موت کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT