Tuesday , November 21 2017
Home / جرائم و حادثات / سکندرآباد میں چلتی بس اچانک شعلہ پوش

سکندرآباد میں چلتی بس اچانک شعلہ پوش

حیدرآباد /3 ستمبر ( سیاست نیوز ) سکندرآباد پیٹنی سنٹر میں چلتی ہوئی آر ٹی سی بس میں اچانک آگ لگنے سے سنسنی خیز پیدا ہوگئی ۔ یہ واقعہ آج صبح اس وقت پیش آیا جب جیڈی میٹلہ ڈپو سے تعلق رکھنے والی آر ٹی سی بس سکندرآباد سے گذر رہی تھی کہ انجن میں اچانک آگ لگ گئی ۔ بس میں سوار مسافرین خوف زدہ ہوکر بس سے اتر گئے ۔ بتایا جاتاہے کہ بس کے انجن سے اچانک دھواں نکلنے کے سبب ڈرائیور نے مسافرین کو آگاہ کرتے ہوئے بس سے اترجانے کیلئے کہا جس پر پاسنجرس نے سلامتی سے بس سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئے ۔ سکندرآباد فائر اسٹیشن سے وابستہ فائر انجن کو طلب کیا گیا اور اندرون چند منٹ آگ پر قابو پالیا گیا ۔ لب سڑک بس میں آگ لگنے کے سبب سکندرآباد کے مصروف ترین علاقے پاٹنی سنٹر میں آج صبح ٹریفک کے بہاؤ میں خلل پیدا ہوگیا اور چند گھنٹوں میں متاثر بس کو وہاں سے ہٹالیا گیا ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT