Saturday , November 18 2017
Home / شہر کی خبریں / سکندرآباد ریلوے اسٹیشن پر مسافرین کا ہجوم بے قابو

سکندرآباد ریلوے اسٹیشن پر مسافرین کا ہجوم بے قابو

پولیس کا لاٹھی چارج، پولیس کا مسافرین پر بروقت کنٹرول
حیدرآباد 13 جنوری (سیاست نیوز) سکندرآباد ریلوے اسٹیشن پر اس وقت کشیدگی پیدا ہوگئی جب پولیس نے بھیڑ کو قابو میں کرنے کے لئے لاٹھی چارج کردیا اور دیکھتے ہی دیکھتے پولیس کی بھاری جمعیت کو طلب کرلیا گیا۔ تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ کچھ دیر بعد حالات معمول پر آگئے۔ بتایا جاتا ہے کہ سکندرآباد ریلوے اسٹیشن پر مسافرین کی کثیر تعداد سے بھیڑ جمع ہوگئی اور ٹرین میں سفر کے لئے ہجوم میں افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نظم و ضبط کو برقرار رکھنے کے لئے پولیس کو لاٹھی چارج کرنا پڑا جس کے سبب کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ بعدازاں پولیس نے مسافرین کو قطار کے ذریعہ ٹرین میں سفر کی اجازت دی اور مسافرین کو مشورہ دیا کہ وہ سیٹ دستیاب نہ ہونے پر بغیر سیٹ کے سفر کو ترجیح دیں۔ پولیس نے ایک لڑکی کے زخمی ہونے کی اطلاع کی تردید کی اور بتایا کہ حالات قابو میں آگئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT