Tuesday , June 19 2018
Home / شہر کی خبریں / سکندرآباد میں پہلا دو بدو پروگرام ، 23 فروری کو انعقاد

سکندرآباد میں پہلا دو بدو پروگرام ، 23 فروری کو انعقاد

جناب زاہد علی خاں صدارت کریں گے ، الفلاح سوشیو ایجوکیشن سوسائٹی ، ایم ڈی ایف کا اجلاس

جناب زاہد علی خاں صدارت کریں گے ، الفلاح سوشیو ایجوکیشن سوسائٹی ، ایم ڈی ایف کا اجلاس
حیدرآباد ۔ 18 ۔ فروری : ( دکن نیوز ) : سکندرآباد میں پہلا دوبدو ملاقات پروگرام اتوار 23 فروری 10 بجے دن تا 4 بجے شام بھارت فنکشن ہال ، ایس بی کالونی ، سکنڈ فیئس ، مولا علی میں مقرر ہے ۔ جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست دوبدو ملاقات پروگرام کی صدارت کریں گے ۔ جناب عابد صدیقی صدر ایم ڈی ایف خیر مقدم کریں گے ۔ جناب عبدالحی الفلاح سوشیو ایجوکیشن سوسائٹی اولڈ بوائز اسوسی ایشن لالہ گوڑہ تعارفی تقریر کریں گے ۔ 28 ویں دوبدو ملاقات پروگرام کے سلسلہ میں بڑے پیمانے پر انتظامات کئے جارہے ہیں ۔ اس سلسلہ میں آج الفلاح ہائی اسکول میں ایم ڈی ایف کے عہدیداروں اور الفلاح سوشیو ایجوکیشن سوسائٹی کے ذمہ داروں کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس میں انتظامات کا جائزہ لیا گیا ۔ جناب سید تاج الدین صدر سوسائٹی نے بتایا کہ والدین و سرپرستوں کے لیے ہونے والے دوبدو ملاقات پروگرام میں مولا علی ، لالہ گوڑہ ، شانتی نگر ، لالہ پیٹ ، ملکاجگیری ، سفیل گوڑہ اور اطراف و اکناف کے علاقوں میں رہنے والے مسلمان شرکت کریں گے ۔ جناب محمد جہانگیر سکریٹری سوسائٹی ، جناب سید زین العابدین اعظم نے والدین و سرپرستوں سے اپیل کی کہ وہ پابندی وقت کے ساتھ بھارت فنکشن ہال میں قائم کردہ رجسٹریشن کاونٹر پر اپنے لڑکوں و لڑکیوں کے رجسٹریشن کروالیں ۔ جس کے لیے انہیں دو عدد بائیو ڈاٹا و فوٹوز اپنے ساتھ رکھنا ہوگا ۔

جناب خواجہ میاں نائب صدر اور محمد عثمان آرگنائزنگ سکریٹری نے کاروباری مشاطاؤں و پیامات کے اداروں سے خواہش کی ہے کہ وہ اس پروگرام میں شرکت کی زحمت نہ کریں ۔ ورنہ انہیں ناگوار صورت حال سے دوچار ہونا پڑے گا ۔ 28 ویں دوبدو ملاقات پروگرام میں کم تعلیم یافتہ اور معمولی کاروبار کرنے والے لڑکوں کی شادیوں کے لیے بھی رجسٹریشن اور کونسلنگ کی سہولت حاصل رہے گی ۔ آج کے اس اجلاس میں ایم ڈی ایف کے صدر جناب عابد صدیقی ، جناب ایم اے قدیر نائب صدر ، جناب میر انور الدین ، جناب احمد صدیقی مکیش ، جناب محمد خواجہ معین الدین نے ایم ڈی ایف کی نمائندگی کی ۔ دوبدو ملاقات پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے لالہ گوڑہ اولڈ بوائز اسوسی ایشن الفلاح ہائی اسکول اور سوسائٹی کے اراکین شب و روز تشہیری سرگرمیوں میں سرگرم عمل ہیں ۔ توقع ہے کہ اس پروگرام میں جناب ظہیر الدین علی خاں مینجنگ ایڈیٹر سیاست بھی شرکت کریں گے ۔ تفصیلات جناب ایم اے قدیر نائب صدر فورم 9394801526 اور جناب سید زین العابدین 9618237881 پر ربط کیا جاسکتا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT