Sunday , November 19 2017
Home / شہر کی خبریں / سکندرآباد ۔ پٹنہ خصوصی ٹرینیں

سکندرآباد ۔ پٹنہ خصوصی ٹرینیں

حیدرآباد ۔ 28 ۔ اکٹوبر : ( آئی این این ) : مسافرین کے زائد ہجوم کے پیش نظر چھاٹ اور دیوالی تہوار کے دوران ساوتھ سنٹرل ریلوے سکندرآباد اور پٹنہ براہ الہ آباد اور واراناسی دو خصوصی ٹرینیں چلائے گا ۔ شیڈول کے مطابق ٹرین نمبر 02791 سکندرآباد ۔ پٹنہ اسپیشل ٹرین 6 نومبر ( جمعہ ) کو 21-40 بجے سکندرآباد سے روانہ ہو کر اتوار کو 08-05 بجے پٹنہ پہنچے گی ۔ یہ ٹرین اسپیشل فیر ٹرین ( تتکال فیر ) کے طور پر چلے گی ۔ واپسی میں ٹرین نمبر 02792 پٹنہ ۔ سکندرآباد اسپیشل ٹرین 9 نومبر ( پیر ) کو 09-30 بجے پٹنہ سے روانہ ہو کر اگلے دن 19-25 بجے سکندرآباد پہنچے گی ۔۔

TOPPOPULARRECENT