Wednesday , November 22 2017
Home / شہر کی خبریں / سکھ برادری کی خالصہ ساجنا دیوس تقاریب

سکھ برادری کی خالصہ ساجنا دیوس تقاریب

آج امرت سنچار ، کل وشال دیوان اور نگر کیرتن ، 14 اپریل کو نائیٹ کیرتن دربار
حیدرآباد ۔ 11 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ ) : تلنگانہ کی سکھ کمیونٹی کی جانب سے 318 واں خالصہ ساجنا دیوس ( خالصہ پنتھ فاونڈیشن ڈے تقاریب ) جو بیساکھی کے نام سے مشہور ہے 12 تا 14 اپریل بڑے پیمانے پر منایا جائے گا ۔ اس سلسلہ میں بڑا پروگرام پربندھک کمیٹی گردوارہ صاحب امیر پیٹ کے زیر اہتمام 13 اپریل کو منعقد ہوگا ۔ دو اہم ایونٹس وشال دیوان ( بڑا اجتماع ) اور نگر کیرتن ( مقدس جلوس ) کا 13 اپریل کو انعقاد ہوگا ۔ 12 اپریل کو امرت سنچار اور 14 اپریل کو نائٹ کیرتن دربار کا انعقاد ہوگا ۔ پربندھک کمیٹی گردوارہ صاحب امیر پیٹ کے چیرمین ایس امرجیت سنگھ ، صدر ایس بھگیندر سنگھ اور جنرل سکریٹری ایس سریندر سنگھ نے کہا کہ 13 اپریل کو وشال دیوان 11 تا 4 بجے شام سری گرو گوبند سنگھ پلے گراونڈ ، امیر پیٹ پر منعقد ہوگا ۔ جس میں 25 تا 30 ہزار سکھ اور دوسری کمیونٹی کے افراد شرکت کریں گے ۔ اس ایونٹ میں مشہور راگی جتھے گربانی کیرتنس پیش کریں گے ۔ جنہیں شاہ باد کیرتنس پیش کرنے کے لیے ملک کے مختلف مقامات سے خصوصی طور پر مدعو کیا گیا ہے ۔ 13 اپریل کی شام 5 بجے نگر کیرتن ( مقدس جلوس ) گردوارہ صاحب امیر پیٹ سے نکالا جائے گا جو گرین لینڈس ، بیگم پیٹ ، سی ایم کیمپ آفس ، پنجہ گٹہ سے گذرتا ہوا واپس ہوگا ۔۔

TOPPOPULARRECENT