Wednesday , December 19 2018

سکھ فرقہ کے شخص پر حملہ کا ایک اور واقعہ

نیویارک۔ 9 اگست (سیاست ڈاٹ کام) محض چند روز قبل ایک سکھ پر حملہ اور ایک ٹرک کے ذریعہ اسے گھسیٹے جانے کے واقعہ کے بعد امریکہ کے کچھ نوجوانوں نے مزید ایک سکھ پر حملہ کیا اور منافرت انگیز حملہ کے دوران اسے اُسامہ بن لادن سے تعبیر کیا جس کے بعد یہاں آباد سکھ فرقہ میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی ہے۔ تازہ واقعہ میں جس سکھ پر حملہ کیا گیا ، وہ ایک فزیشین سائنس داں ہے۔ اس نے کہا کہ اسے اور اس کی ماں کو 7 اگست کی شب نشانہ بنایا گیا۔ اس نے کہا کہ سکھ مذہب کے اُصولوں کے مطابق وہ پگڑی باندھتا ہے اور اپنے بال نہیں ترشواتا۔ 7 اگست کی شب کو کم و بیش 10 امریکی نوجوانوں نے اسے اور اس کی ماں کو گھیر لیا اور اسے اسامہ بن لادن کہتے ہوئے اپنے ملک واپس چلے جانے کو کہا۔ بلکہ نوجوانوں نے اس کی ماں کیساتھ بھی بدتمیزی کرتے ہوئے ان کا مضحکہ اُڑایا۔

TOPPOPULARRECENT