Monday , September 24 2018
Home / ہندوستان / سکھ مخالف فسادات کیس میں عدالت کا فیصلہ محفوظ

سکھ مخالف فسادات کیس میں عدالت کا فیصلہ محفوظ

نئی دہلی ۔ 2 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کی ایک عدالت نے 1984 ء کے مخالف سکھ فسادات کیس کے 3 ملزمین بشمول کانگریسی لیڈر سجن کمار کی ایک درخواست پر ایک فیصلہ 12 فروری تک محفوظ کرایا ہے جبکہ درخواست گزاروں نے عدالت کے دائرہ اختیار کی بنیاد پر اس کیس کی منتقلی کیلئے گزارش کی ہے۔ ڈسٹرکٹ جج راکیش سدھارتا جنہوں نے حال ہی میں جائزہ حاصل کیا ہے ۔ ملزمین کی درخواستوں پر تازہ مباحث کی سماعت کے بعد فیصلہ کی تاریخ مقرر کردی۔قبل ازیں اس درخواست پر ڈسٹرکٹ جج تلونت سنگھ نے 31 جنوری کو فیصلہ کی تاریخ مقرر کی تھی لیکن ان کا اچانک دوسری عدالت تبادلہ کردیا ہے ۔ مغربی دہلی کے علاقہ سلطان پورہ میں سرجیت سنگھ کے قتل کیس میں سجن کمار ، برہمانند گپتا اور پیریا اور وید پرکاش کو الزامات کا سامنا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT