Tuesday , December 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / سکیورٹی خدشات ‘پاکستانی ٹیم کا انشورنس

سکیورٹی خدشات ‘پاکستانی ٹیم کا انشورنس

نئی دہلی ۔14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) آئی سی سی نے ہندوستان  میں ورلڈکپ  ٹوئنٹی20 ٹورنمنٹ کے دوران سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پاکستانی  ٹیم کی انشورنس کروالی ہے۔ ترجمان آئی سی سی نے کہاکہ پندرہ کھلاڑیوں اور گیارہ ٹیم عہدیداروں کا بیمہ کرایاگیا ہے کیونکہ پاکستانی ٹیم پر ممکنہ حملے کی دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں ۔علاوہ ازیں میگا ایونٹ کے میچز بھی انشورڈ ہیں۔ورلڈ کپ میں آغاز سے قبل ہی پاکستانی ٹیم کی شرکت سے متعلق آئے دن نئے تنازعات سامنے آ رہے ہیں جیسا کہ ہندوستان اور پاکستان کا مقابلہ پہلے دھرم شالہ میں منعقد شدنی تھا لیکن سیکوریٹی وجوہات کی بناء اسے کولکتہ کے ایڈن گارڈنس منتقل کر دیا گیا ہے ‘ جہاں پاکستانی ٹیم کی نہ صرف آمد ہوئی بلکہ اس نے ورلڈ کپ کا آغاز کرلیا۔

TOPPOPULARRECENT