Tuesday , December 11 2018

سکے کا معائنہ کریں:اشون کا مذاق

نئی دہلی ۔24 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) انگلش کپتان جیو روٹ کے لگاتار آٹھویں ٹاس جیتنے پر ازرائے مذاق ہندوستانی اسپنر روی چندرن اشون نے ٹاس کے سکے کا معائنہ کرنے کی گزارش کی ہے۔ اشون نے سری لنکا اور انگلینڈ کا ٹسٹ ٹی وی پر دیکھا، روٹ ابتدائی 2 میچز کی طرح تیسرے ٹسٹ میں بھی ٹاس جیت گئے اور بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ اشون نے سوشل میڈیا پر روٹ کی قسمت کو سراہتے ہوئے ازرائے مذاق میچ ریفریز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ برائے مہربانی ٹاس کے سکے کو چیک کریں۔ واضح رہے کہ سری لنکا سے مقابلوں سے قبل ہندوستان کیخلاف بھی سیریز کے تمام پانچویں ٹسٹ میں ٹاس کا سکہ انگلش کپتان کے حق میں گرا تھا، یہ سیریز انگلینڈ نے 4-1 سے اپنے نام کی تھی۔ اب ہندوستانی ٹیم آسٹریلیا میں موجود ہے ، اس کی میزبان سے چار ٹسٹ کی سیریز 6 دسمبر کو شروع ہوگی اشون کے بیان کے بعد اب اس سیریز میں ٹاس پر عوامی توجہ مرکوز ہوگئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT