Friday , December 15 2017
Home / شہر کی خبریں / سگریٹ نوشی سے ہر سال 7 لاکھ اموات

سگریٹ نوشی سے ہر سال 7 لاکھ اموات

تمباکو نوشی سے ٹی بی ہارٹ اٹیک اور کینسر کے اندیشے
حیدرآباد ۔ 2 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : سگریٹ نوشی سے لاحق امراض سے ملک میں ہر سال 7 لاکھ افراد فوت ہورہے ہیں ۔ تمباکو نوشی کی وجہ سے دورہ پڑنے کے 78 فیصد خطرات ہیں ۔ تمباکو نوشی کی وجہ سے ٹی بی ہونے کے 65 فیصد خطرات ہیں ۔ عارضہ قلب سے دوچار ہونے کے 85 فیصد خطرات ہیں ۔ شش کا کینسر ہونے کے 16 فیصد خطرات ہیں ۔ حالیہ سروے سے پتہ چلا ہے کہ مردوں میں تمباکو نوشی کی وجہ سے زبان کے کینسر کے واقعات بڑھ گئے ہیں ۔ تمباکو نوشی سگریٹ نوشی اور تمباکو اشیاء کا استعمال روکنے کے لیے سخت قانون نافذ ہے ۔ اس کے باوجود تمباکو نوشی دھڑلے سے جاری ہے ۔ ان تختیوں اور بورڈس پر سگریٹ کا دھواں چھوڑا جاتا ہے جہاں یہ لکھا ہے کہ سگریٹ نوشی منع ہے ۔ فلموں اور ٹی وی پروگرامس میں سگریٹ نوشی اور تمباکو نوشی کے مضر اثرات سے مسلسل واقف کرایا جارہا ہے ۔ اس کے باوجود سگریٹ نوشی میں کہیں کوئی کمی نہیں ہوئی ہے ۔ اب تو خواتین بھی سگریٹ نوشی کررہی ہیں ۔ کمسن بچے بھی سگریٹ نوشی کررہے ہیں ۔ اگرچہ سگریٹ نوشی کی روک تھام کا قانون نافذ ہے لیکن تمباکو نوشی کرنے والوں کو جب تک سخت سزائیں نہیں دی جائیں گی اس لعنت کا خاتمہ ممکن نظر نہیں آتا ۔۔

TOPPOPULARRECENT