سگنیچر برج پر دو دن میں دوسرا حادثہ

نئی دہلی 24 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) قومی دارالحکومت کے سگنیچر برج پر ہفتہ کو پیش آئے ایک حادثہ میں ایک 24 سالہ نوجوان ہلاک ہوگیا اور اس کا کزن زخمی ہوگیا۔ روڈ ڈیوائیڈر سے ان کی موٹر سیکل ٹکرانے کے سبب یہ حادثہ پیش آیا۔ اس پُل پر گزشتہ روز بھی ایک المناک حادثہ پیش آیا تھا جس میں دو میڈیکل طلبہ ہلاک ہوگئے تھے۔ پولیس کے ایک سینئر عہدیدار نے کہاکہ مہلوک شنکر اپنے رشتہ کے بھائی 17 سالہ دیپک کے ساتھ موٹر سائیکل پر ننگوئی سے شمال مشرقی ضلع کو روانہ ہورہا تھا۔ انھوں نے کہاکہ تیمار پور اسٹیشن کو صبح 8.20 بجے اس حادثہ کے بارے میں مطلع کیا گیا تھا۔ جس کے بعد دونوں کو دواخانہ منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے شنکر کو بعد معائنہ مردہ قرار دیا۔

TOPPOPULARRECENT