Sunday , January 21 2018
Home / جرائم و حادثات / سگی خالہ کے مکان میں ساتھی کی مدد سے سرقہ

سگی خالہ کے مکان میں ساتھی کی مدد سے سرقہ

حیدرآباد ۔ 22 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : حقیقی خالہ کے مکان میں ساتھی کی مدد سے سرقہ کرنے والے نوجوان اور اس کے ساتھی کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس آصف نگر مسٹر محمد غوث معین الدین نے ایک پریس کانفرنس کے دوران ان سارقوں ابرار اور سبیل کو میڈیا کے روبرو پیش کیا ۔ ابرار نے اپنے ساتھی سہیل ساکن چنتل میٹ کی مدد سے مبینہ طور پر لنگر حوض حدود میں واقع ایک کالونی میں سرقہ انجام دیا تھا ۔ چونکہ ابرار رشتہ دار تھا اس وجہ سے کسی نے اس پر شبہ نہیں کیا ۔ تاہم ان دونوں نوجوانوں کی عیش پسند زندگی موٹر کاروں میں گھومنا اور بیرونی ریاست سیاحتی مقامات پر تفریح نے ساتھیوں کے علاوہ رشتہ داروں کو بھی حیرت میں ڈال دیا تھا ۔ لنگر حوض انسپکٹر عبدالجاوید کے مطابق یہ اطلاع عوام سے پولیس تک پہونچی جو پولیس کی کمیونیٹی پولیسنگ کا نتیجہ ہے ۔ پولیس لنگر حوض نے گرفتار افراد کو عدالتی تحویل میں دے دیا ۔ اس موقع پر سب انسپکٹر مسٹر بی یادگیر موجود تھے ۔۔

TOPPOPULARRECENT