Monday , January 22 2018
Home / دنیا / سہارا لون معاملت منسوخ، امریکی کمپنی نے فیس لوٹادی

سہارا لون معاملت منسوخ، امریکی کمپنی نے فیس لوٹادی

نیویارک ۔11 فبروری۔(سیاست ڈاٹ کام) سہارا کے ساتھ سنڈیکیٹ کی طرف سے قرض کی معاملت کی ناکامی پر لفظی جنگ میں ملوث امریکہ نشین ’میراچ‘ نے آج کہا کہ اُس نے ہندوستانی گروپ کو 2.625 ملین امریکی ڈالر کی تمام واجب الادا فیس واپس کردی ہے لیکن وہ اُن کے تین شاندار ہوٹلوں کی مکمل خریداری کیلئے 2.05 بلین ڈالر کی پیشکش کرنے کیلئے تیار ہے ۔ میراچ کیاپ

نیویارک ۔11 فبروری۔(سیاست ڈاٹ کام) سہارا کے ساتھ سنڈیکیٹ کی طرف سے قرض کی معاملت کی ناکامی پر لفظی جنگ میں ملوث امریکہ نشین ’میراچ‘ نے آج کہا کہ اُس نے ہندوستانی گروپ کو 2.625 ملین امریکی ڈالر کی تمام واجب الادا فیس واپس کردی ہے لیکن وہ اُن کے تین شاندار ہوٹلوں کی مکمل خریداری کیلئے 2.05 بلین ڈالر کی پیشکش کرنے کیلئے تیار ہے ۔ میراچ کیاپٹل کو ہندوستانی نژاد بزنس مین سارانش شرما چلاتے ہیں ، وہ سہارے کیلئے یکایک اہم شخصیت بن کر اُبھر آئے تھے جبکہ اُنھوں نے سہارا گروپ کے محروس سربراہ سبرتو رائے کی رہائی کی کوششوں میں مدد کیلئے ہاتھ بڑھایا لیکن 2.05 بلین ڈالر کے فینانس کی معاملت مبینہ ’جعلی مکتوب‘ کے تنازعہ میں پھنس گئی جس کے نتیجہ میں معاملت لیت و لعل میں پڑگئی ۔

تاہم شرما کا کہنا ہے کہ ہندوستانی گروپ بدستور غیرآمادہ فروخت کنندہ برقرار ہے ۔ ایک بیان میں میراچ نے کہاکہ اس نے سیبی ۔ سہارا فنڈ کو 2.625 ملین ڈالر واپس کردیئے ہیں، جس کے ساتھ سہارا گروپ کیلئے مجوزہ قرض کی معاملت ختم ہوگئی ، جس میں سہارا گروپ کی جانب سے لئے ہوئے قرضوں کی بینک آف چائنا کو منتقلی شامل تھی ۔ یہ معاملتیں سہارا گروپ کے سمندر پار کی تین ہوٹلوں …نیویارک میں دی پلازا اور ڈریم ڈاؤن ٹاؤن اور لندن میں گراس وینار ہاؤس … کی فروخت سے متعلق تھیں ۔ میراچ نے شرما کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ کمپنی اب بھی اس معاملت کی تکمیل کیلئے تیار ہے بشرطیکہ سپریم کورٹ اور سیبی اس کی عاجلانہ یکسوئی کو یقینی بنائے۔عدالت نے سہارا ۔

TOPPOPULARRECENT