سہارا کو سبرتا رائے کی رہائی کے لئے آخری موقع: سپریم کورٹ

نئی دہلی /13 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سہارا گروپ کو آج سپریم کورٹ کی جانب سے تیسرا و آخری موقع عطا کیا گیا کہ اپنے سمندر پار جائدادوں کو فروخت کرنے کے لئے کوئی معاملت طے کرلے، تاکہ دس ہزار کروڑ روپئے اکٹھا کئے جاسکیں، جو اس کے سربراہ سبرتا رائے کی رہائی کے لئے درکار ہیں۔ وہ ڈپازیٹرس کو زائد از بیس ہزار کروڑ روپئے کی واپس عدم ادائیگی کی پادا

نئی دہلی /13 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سہارا گروپ کو آج سپریم کورٹ کی جانب سے تیسرا و آخری موقع عطا کیا گیا کہ اپنے سمندر پار جائدادوں کو فروخت کرنے کے لئے کوئی معاملت طے کرلے، تاکہ دس ہزار کروڑ روپئے اکٹھا کئے جاسکیں، جو اس کے سربراہ سبرتا رائے کی رہائی کے لئے درکار ہیں۔ وہ ڈپازیٹرس کو زائد از بیس ہزار کروڑ روپئے کی واپس عدم ادائیگی کی پاداش میں ایک سال سے جیل میں ہیں۔ فاضل عدالت سے سینئر کونسل کپل سبل نے استدعاکی کہ عدالتی ہدایات کی تعمیل کے لئے ایک اور موقع عطا کیا جائے، تاکہ بیرون ملک معاملت مکمل کی جاسکے۔

TOPPOPULARRECENT