Friday , November 24 2017
Home / سیاسیات / سہارا گروپ پر نظر عنایت کیوں ؟

سہارا گروپ پر نظر عنایت کیوں ؟

وزیر اعظم سے کانگریس لیڈر راہول گاندھی کا استفسار
نئی دہلی۔/5جنوری، ( سیاست ڈاٹ کام ) انکم ٹیکس حکام کی جانب سے سہارا گروپ کو راحت دیئے جانے پر اعتراض کرتے ہوئے کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے آج سہارا ڈائریز کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی سے دریافت کیا کہ وہ اس تحقیقات سے خوفزدہ کیوں ہیں۔ انہوں نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا کہ یہ عنایتیں سہارا کیلئے ہیں یا پھر مودی جی کیلئے ہیں۔ اگر آپ کا ضمیر زندہ ہوتا تو مودی جی تحقیقات سے کیوں خوفزدہ ہیں۔ راہول گاندھی کا یہ ٹوئیٹ ( تبصرہ ) ایسے وقت آیا ہے جبکہ میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انکم ٹیکس سیٹلمنٹ کمیشن نے نومبر 2014 میں دھاوؤں کے پیش نظر سہارا گروپ کو قانونی کارروائی اور جرمانہ سے استثنیٰ دیا ہے جبکہ دھاوے میں برآمد ڈائریوں میں بعض سیاستدانوں کو بھاری رقومات کی ادائیگیوں کا افشاء ہوا تھا۔ واضح رہے کہ راہول گاندھی نے چند دن قبل یہ الزام عائد کیا تھا کہ چیف منسٹر گجرات کی حیثیت سے نریندر مودی نے سہارا اور برلا گروپ سے عطیات حاصل کئے تھے جس کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔ تاہم بی جے پی نے اس الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگسٹا ویسٹ لینڈ اسکام کی تحقیقات سے توجہ ہٹانے کی کوشش کی جارہی ہے جس میں کانگریس لیڈروں اور ایک خاندان کا نام لیا جارہا ہے۔
اتراکھنڈ اور کرناٹک کو مرکز کی اقتصادی مدد
نئی دہلی۔ 5 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) مرکز نے سیلاب سے متاثرہ اتراکھنڈ کے لئے دو ارب آٹھ کروڑ اکیانوے لاکھ روپے اور خشک سالی سے متاثرہ کرناٹک کے لئے سترہ ارب بیاسی کروڑ چوالیس لاکھ روپے کی مدد منظور کی ہے ۔دونوں ریاستوں کو یہ اقتصادی مدد دینے کا فیصلہ وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کی صدارت میں آج یہاں ہوئی اعلی سطحی میٹنگ میں کیا گیا۔ کمیٹی نے سیلاب سے متاثرہ اتراکھنڈ اور خشک سالی سے متاثرہ کرناٹک کادورہ کرنے والے بین وزارتی مرکزی ٹیم کی رپورٹ پر مبنی تجویز پر غور کرنے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔ اتراکھنڈ کو قومی آفت فنڈ اورقومی دیہی پینے کا پانی پروگرام اور کرناٹک کو قومی آفت فنڈ سے اقتصادی مدد دی جائے گی۔میٹنگ میں نیتی آیوگ کے ڈپٹی چیرمین اروند پنگڑھیا، مرکزی داخلہ سکریٹری راجیو مہارشی اور داخلہ اور خزانہ اور زراعت کی وزارت کے سینئر افسران موجود تھے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT