Monday , November 20 2017
Home / ہندوستان / سہارنپور تشدد کے 22 ملزمین گرفتار

سہارنپور تشدد کے 22 ملزمین گرفتار

سہارنپور، 10 مئی (یواین آئی) اترپردیش میں سہارنپور کے رام نگر گاؤں میں ہوئے تشدد کے ملزم 22 افراد کو پولیس نے اب تک گرفتار کیا ہے جبکہ 70 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے ۔پولیس ڈپٹی انسپکٹر جنرل جے کے شاہی نے آج ‘یواین آئی’ کو بتایا کہ کل تشدد کرنے والے ابھی 22 افراد کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے اور 70 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے ۔ دس مقدمے ابھی تک درج ہوئے ہیں۔علاقے میں حالات کشیدہ مگر قابو میں ہیں۔ متاثرہ علاقے میں پانچ ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ، چھ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اور 14 تھانہ انچارج تعینات کئے گئے ہیں۔انہوں بتایا کہ کل ہوئے تشدد میں پولیس کی ایک پرائیویٹ کار اور صحافیوں کی 11 موٹر سائیکلوں میں آگ لگا دی گئی جبکہ فسادیوں نے دیوبند تھانے کی سرکاری گاڑی کے شیشے توڑ ڈالے ۔ میرٹھ میں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی ریلی کے لیے ضلع سے پولیس فورس کو وہاں بھیجا گیا تھا۔ اس دوران فسادیوں کو قابو میں کرنے کے لیے کچھ پولیس اہلکار واقعہ کے وقت موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT