سہراب الدین شیخ فرضی انکاؤنٹر مقدمہ کا آغاز

ممبئی ۔ 22 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) سہراب الدین شیخ اور تلسی رام پرجاپتی کے مبینہ فرِضی انکاونٹرس کے مقدمہ کی سماعت آئندہ ہفتہ شروع ہوجائے گی۔ سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے 20 سے زیادہ گواہوں کو سمن جاری کردیئے ہیں۔ گذشتہ ماہ عدالت نے22 ملزمین پر قتل، اغوا اور شہادتوں کو مٹانے کے فردجرم قانون تعزیرات ہند اور قانون اسلحہ کے تحت عائد کردیئے ہیں۔ صدر بی جے پی امیت شاہ ، وزیرداخلہ راجستھان گلااب چند کٹاریہ ، راجستھان کے تاجر ویمل پٹنی وغیرہ ملزمین میںشامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT