Saturday , October 20 2018
Home / ہندوستان / سہراب الدین مقدمہ : سی بی آئی سے ہائیکورٹ کا استفسار

سہراب الدین مقدمہ : سی بی آئی سے ہائیکورٹ کا استفسار

ممبئی 16 فروری (سیاست ڈاٹ کام) بمبئی ہائی کورٹ نے آج سی بی آئی کو ہدایت دی کہ وہ 4 پولیس عہدیداروں کے بارے میں جو تلسی رام پرجاپتی کی حفاظت پر مامور تھے اور اُس کے ساتھ رہتے تھے، سہراب الدین شیخ کے بارے میں دریافت کریں۔ اُسے اپنی موت سے چند دن پہلے ایک (جعلی) انکاؤنٹر میں ہلاک کردیا گیا۔ عدالت کا یہ تبصرہ اُس وقت منظر عام پر آیا جب کہ راجستھان کے آئی پی ایس عہدیدار دنیش ایم این جنھیں سہراب الدین شیخ انکاؤنٹر مقدمہ میں بری کیا گیا تھا، لیکن سہراب الدین شیخ کی بیوی کوثر بی اور اُن کے قریبی ساتھی پرجاپتی نے اُن پر عائد الزامات کی تردید کی تھی۔ دنیش نے دعویٰ کیاکہ پرجاپتی کی حفاظت پر مامور ٹیم کے بارے میں وہ کچھ بھی نہیں جانتے۔ سی بی آئی نے ڈسمبر 2006 ء میں عدالت کے اجلاس پر بیان دیا تھا کہ پرجاپتی ایک فرضی انکاؤنٹر میں گجرات میں ہلاک کیا گیا تھا اور اِس میں گجرات اور راجستھان کے پولیس عہدیدار ملوث تھے۔

TOPPOPULARRECENT