Monday , July 23 2018
Home / ہندوستان / سہراب الدین مقدمہ وکلاء کی تنظیم سی بی آئی کیخلاف ہائیکورٹ سے رجوع

سہراب الدین مقدمہ وکلاء کی تنظیم سی بی آئی کیخلاف ہائیکورٹ سے رجوع

ممبئی ۔ 19 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ایک مقامی وکلاء کی تنظیم نے آج بمبئی ہائیکورٹ میں سی بی آئی کے فیصلہ کے خلاف کہ تحت کی عدالت کے حکمنامہ کو اعلیٰ تر عدالت میں چیلنج نہیں کیا جائے گا جس میں صدر بی جے پی امیت شاہ کو سہراب الدین شیخ فرضی انکاؤنٹر مقدمہ میں بے قصور قرار دیا جارہا ہے۔ یہ درخواست مفاد عامہ ہائیکورٹ پر زور دیتی ہیکہ سی بی آئی کو ایک نظرثانی درخواست پیش کرنے کی ہدایت دی جائے۔

رائے دہی کا اور آدھار کارڈ کے انضمام کی درخواست سپریم کورٹ میں مسترد
نئی دہلی ۔ 19 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے آج راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ ششی کلا پشپا کی درخواست کو جس میں رائے دہندہ شناختی کار ڈ اور آدھار کارڈ کے انضمام کی درخواست کی گئی تھی، مسترد کردیا اور کہا کہ وہ اپنی درخواست سماعت کیلئے وسیع تر بنچ پر پیش کریں جو آدھار کارڈ اسکیم کو چیلنج کرنے والی درخواستوں کی سماعت کررہی ہے۔ یہ بنچ چیف جسٹس دیپک مشرا ، جسٹس خانولکر اور جسٹس بی وائی چندرا چوڑ پر مشتمل ہے۔

TOPPOPULARRECENT