Saturday , December 15 2018

سہراب الدین مقدمہ کے گواہوں کے تحفظ کی سی بی آئی کو بمبئی ہائیکورٹ کی ہدایت

ممبئی ۔12 فبروری ۔(سیاست ڈاٹ کام) سہراب الدین شیخ انکاؤنٹر مقدمہ کے دو مزید گواہوں کے انحراف کے بعد بمبئی ہائیکورٹ نے آج سی بی آئی سے جاننا چاہا کہ اُس نے گواہوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے کونسے اقدامات کئے ہیں۔ ہائیکورٹ نے یہ سوال سی بی آئی سے کرتے ہوئے نوٹ کیاکہ گواہوں کی بیشتر تعداد جن سے خصوصی عدالت میں جراح کی گئی تھی اپنے بیانات سے انحراف کرچکے ہیں۔ عدالت نے کہاکہ اہم محکمہ سراغ رسانی اس صورتحال کا خاموش تماشائی بنا نہیں رہ سکتا۔ جسٹس ریوتی مہیتے دیوے نے کہا کہ یہ محکمہ سراغ رسانی کا فرض ہے کہ اپنے گواہوں کے تحفظ کو یقینی بنائے۔ وہ خصوصی عدالت میں گواہی دینے کے بعد خوف کے سائے تلے زندگی گذار رہے ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT