Thursday , April 19 2018
Home / ہندوستان / سہراب الدین کے قتل کی سینئر پولیس عہدیداروں نے سازش کی : وکیل

سہراب الدین کے قتل کی سینئر پولیس عہدیداروں نے سازش کی : وکیل

ممبئی ۔ 14 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) سہراب الدین شیخ ان کی اہلیہ کوثر بی اور ساتھی تلسی رام پرجاپتی کا قتل ایک سازش کا نتیجہ تھا۔ گجرات اور راجستھان پولیس کے سینئر عہدیداروں نے سازش رچائی تھی۔ انہیں مبینہ فرضی انکاؤنٹر میں ہلاک کیا گیا۔ سہراب الدین کے بھائی رباب الدین نے ممبئی ہائیکورٹ کو یہ بات بتائی۔ رباب الدین کے وکیل گوتم تیواری نے الزام عائد کیا کہ اصل ملزم گجرات اے ٹی ایس کے سینئر عہدیدار ڈی جی ونزارا اور راجکمار پانڈین کے علاوہ راجستھان کے آئی پی ایس عہدیدار دنیش ایم این شامل ہیں ان تمام کو اس کیس میں ڈسچارج کیا گیا ہے۔ فرضی انکاؤنٹرس انجام دینے کیلئے ان تمام نے مل کر سازش کی تھی۔

TOPPOPULARRECENT