Monday , June 25 2018
Home / کھیل کی خبریں / سہواگ ،یوراج کو نظرانداز کرنا فاش غلطی:عبدالقادر

سہواگ ،یوراج کو نظرانداز کرنا فاش غلطی:عبدالقادر

نئی دہلی ۔ 3 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے سابق لگ اسپنر عبدالقادر نے کہا ہیکہ مجوزہ ونڈے انٹرنیشنل ورلڈ کپ کیلئے ویریندر سہواگ اور یوراج سنگھ جیسے تجربہ کاروں کو نظرانداز کرتے ہوئے ہندوستان سلیکٹرس نے ایک ’’فاش غلطی‘‘ کی ہے۔ 59 سالہ عبدالقادر نے کہا کہ سہواگ اور یوراج کی موجودگی اس ٹیم کو چار باقاعدہ بولرس کے ساتھ کھیلنے کا م

نئی دہلی ۔ 3 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے سابق لگ اسپنر عبدالقادر نے کہا ہیکہ مجوزہ ونڈے انٹرنیشنل ورلڈ کپ کیلئے ویریندر سہواگ اور یوراج سنگھ جیسے تجربہ کاروں کو نظرانداز کرتے ہوئے ہندوستان سلیکٹرس نے ایک ’’فاش غلطی‘‘ کی ہے۔ 59 سالہ عبدالقادر نے کہا کہ سہواگ اور یوراج کی موجودگی اس ٹیم کو چار باقاعدہ بولرس کے ساتھ کھیلنے کا موقع فراہم کرسکتی تھی۔ عبدالقادر نے پی ٹی آئی بھاشا سے کہا کہ ’’مجھے یہ دیکھ کر حیرت ہوئی ہے لیکن ایشیائی ٹیموں میں اس قسم کی فاش غلطیاں کرنے کی عادت ہے۔ اگر آپ کے پاس سہواگ اور یوراج جیسے کھلاڑی موجود رہتے اس سے نہ صرف حریف ٹیموں پر دباؤ بڑھایا جاسکتا تھا بلکہ چار باضابطہ بولرس کے ساتھ کھیلنے کا موقع بھی ملتا‘‘۔ انہوں نے یاد دلایا کہ ورلڈ کپ 2011ء کے دوران سہواگ نے ڈھاکہ کے افتتاحی میچ میں سنسنی خیز سنچری بناتے ہوئے ہندوستان کی شاندار فتح کی بنیاد رکھا تھا۔ یوراج کو ان کے بہترین آل راونڈ مظاہرہ پر مین آف دی سیریز ایوارڈ دیا گیا تھا۔ عبدالقادر نے مزید کہا کہ ’’یوراج نے گذشتہ ورلڈ کپ میں بہترین بولنگ کی تھی اور اس میں بھی وہ ٹورنمنٹ کے بہترین کھلاڑی قرار دیئے گئے تھے۔ میں تو امیت مشرا اور پیوش چاؤلہ جیسے لگ اسپنرس کو بھی اسکواڈ میں دیکھنا چاہتا تھا کیونکہ ہندوستان کے پاس حریف بیٹسمین کو خوفزدہ کرنے والے بولرس نہیں ہیں‘‘۔

TOPPOPULARRECENT