Saturday , November 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / سہواگ اورگوتم کی شدید تنقید

سہواگ اورگوتم کی شدید تنقید

نئی دہلی ۔15 جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) سری لنکائی سابق کپتان ارجنا رانا تنگا کے 2011 کے ورلڈ کپ فائنل کو فکسڈ کہنے پر ہندوستانی کرکٹ حلقوں میں شدید ناراضگی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ سابق کرکٹرز کا شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔سابق اوپنر گوتم گھمبیر نے کہا ہے کہ الزم حیران کن اور شرمناک ہے۔رانا تنگا کو اب ثبوت دینے ہونگے۔علاویں ازیں ویرندر سہواگ نے کہا ہے کہ رانا تنگا کی اب تک کی خاموشی بھی ایک بڑا جرم ہوگی۔

 

زمبابوے 356
سری لنکا 293/7
کولمبو۔ 15 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکا کے خلاف یہاں کھیلے جارہے پہلے ٹسٹ کی پہلی اننگز میں زمبابوے نے 356 رنز اسکور کئے ۔ کل کے ناٹ آؤٹ بیٹسمین ایرون نے 160 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ لوور آرڈر میں والر نے 36 رنز کا اضافہ کیا۔ سری لنکائی اسپنر ہیراتھ نے 116 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں۔ میزبان ٹیم جوابی اننگز میں دوسرے دن کے کھیل کے اختتام پر 7 وکٹوں کے نقصان کے بعد 293 رنز اسکور کئے ہیں۔ تھرانگا(71) اور چنڈی مل (55) نے نصف سنچریاں بنائیں۔

TOPPOPULARRECENT