Tuesday , December 18 2018

سہواگ کی متواتر دوسری سنچری، دہلی 278/7

لہلی(ہریانہ)۔5 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سینئر اوپنر ویریندر سہواگ نے رانجی ٹرافی کی متواتر دوسری اور فرسٹ کلاس کرکٹ کی 41 ویں سنچری اسکور کرلی ہے۔ ہریانہ کے خلاف بولروں کیلئے سازگار وکٹ پر دہلی کی ٹیم 18.3 اوورس میں 41/4 کی نازک صورتحال سے پریشان تھی ، اس موقع پر چودھری بنسی لال کرکٹ اسٹیڈیم میں سہواگ نے 178گیندوں میں 17چوکوں اور ایک چھکے پر مشتمل اپنی اننگز میں ناقابل تسخیر 147رنز اسکور کرلئے ہیں۔ سہواگ اور بھاٹیہ (70) نے پانچویں وکٹ کیلئے 186رنز کی پارٹنرشپ نبھائی اور ٹیم کے اسکور کو 278/7تک پہنچا دیا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT