Saturday , November 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / سہواگ ہندوستانی ٹیم کے کوچ کیوں نہیں بن پائے

سہواگ ہندوستانی ٹیم کے کوچ کیوں نہیں بن پائے

نئی دہلی۔16 جولائی (سیاست ڈاٹ کام )ہندوستانی ٹیم کی کوچنگ کیلئے روی شاستری، ٹام موڈی، ہندوستانی سابق اوپنر ویریندر سہواگ میں سے کسی ایک کا انتخاب ہونا تھا تاہم سہواگ کی جانب سے اپنا معاون عملہ منتخب کرنے کی شرط پر وہ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے عہدے سے محروم ہو گئے۔ سابق اوپنر ٹیم کی کوچنگ کیئلے مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آئے تھے اور انہیں کپتان ویراٹ کوہلی کی حمایت بھی حاصل تھی تاہم ان کا کوچنگ کیئلے انتخاب نہ ہو سکا اور ٹیم کے ہیڈ کوچ کے طور پر روی شاستری کو منتخب کیا گیا۔ سہواگ جو کہ آئی پی ایل فرنچائز کنگ الیون ہپنجاب کیلئے کوچنگ بھی کرتے ہیں، کوچنگ کی ذمہ داری اس شرط پر قبول کرنا چائتے تھے کہ وہ اپنے ساتھ معاون عملہ بھی اپنا ہی لائیں جس میں فزیو تھیراپسٹ بھی ان کے ہمراہ موجود ہوں تاہم سی ای سی(کرکٹ ایڈوائزری بورڈ) کی جانب سے ان کے اس مطالبے کو مسترد کر دیا گیا۔ سہواگ ایک موزوں امیدورا ضرور تھے جو انہوں نے اپنے انٹرویو کے دوران دی جانے والا مظاہرہ میں بھی ثابت کیا لیکن ان کی اس شرط کو سی ای سی اور کپتان دونوں نے مسترد کر دیا کیونکہ ٹیم کو موجودہ اسٹاف تقریباً 3 سال سے ٹیم کو حصہ ہے۔

TOPPOPULARRECENT