Wednesday , November 22 2017
Home / عرب دنیا / سہیل محمود، ہندوستان میں پاکستان کے نئے ہائی کمشنر ہونگے

سہیل محمود، ہندوستان میں پاکستان کے نئے ہائی کمشنر ہونگے

اسلام آباد ۔ 8 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے چند انتہائی سینئر سفارتکاروں میں شمار کئے جانے والے سہیل محمود ہندوستان میں نئے ہائی کمشنر کئے جائیں گے۔ ہندوستانی ہائی کمیشن کے ذرائع نے یہاں کہا کہ 55 سالہ محمود فی الحال ترکی میں سفیر ہیں جنہیں ہندوستان نے جمعہ کو اپنا ویزا جاری کیا۔ ہندوستان میں اس کلیدی ذمہ داری کیلئے نامزدگی کے بعد انہوں نے ترکی میں ہی ہندوستانی ویزا کیلئے درخواست دی تھی۔ ذرائع نے کہا کہ سہیل محمود رواں ماہ کے اواخر یا پھر آئندہ ماہ کے اوائیل میں اپنے نئے عہدہ کا جائزہ لیں گے۔ وہ محمد عبدالباسط کی جگہ لیں گے جو پہلے ہی نئی دہلی میں تین سالہ میعاد مکمل کرچکے ہیں۔ ہندوستانی شہری کلبھوشن جادھو کو جاسوسی کے الزام پر دی گئی سزائے موت اور ہندوستان میں سرحد پار دہشت گرد حملوں کے بشمول متعدد مساائل پر ہندوستان کے ساتھ تعلقات میں پیدا شدہ کشیدگی کے درمیان انہیں باہمی روابط سے نمٹنے کی ایک مشکل ہدف کا سامنا ہے۔ ماہر و پیشہ ور سفارتکار سہیل محمود 1985 میں پاکستانی خارجی خدمات سے وابستہ ہوئے تھے۔ ماضی میں وہ واشنگٹن، نیویارک اور انقرہ میں سفارتی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT