Saturday , June 23 2018
Home / کھیل کی خبریں / سہ رخی سیریز، آج ہند۔آسٹریلیا مقابلہ

سہ رخی سیریز، آج ہند۔آسٹریلیا مقابلہ

Women's cricket team captains (L-R) Australia's Meg Lanning, India's Harmanpreet Kaur and England's Heather Knight pose with the trophy ahead of the women's cricket tri-series at the Brabourne Stadium in Mumbai on March 21, 2018. The Twenty20 (T20) women's tri-series will be played between India, Australia, and England. / AFP PHOTO / Indranil MUKHERJEE / ----IMAGE RESTRICTED TO EDITORIAL USE - STRICTLY NO COMMERCIAL USE----- / GETTYOUT

ممبئی۔21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا کے خلاف تین ونڈے مقابلوں میں 3-0 کی مایوس کن شکست کے بعد ہندوستانی ٹیم کل یہاں خاتون زمرے کی ٹوئنٹی 20 سیریز کے ابتدائی مقابلہ میں آسٹریلیا کے خلاف بہتر مظاہرے کے لیے پرعزم ہے۔ جبکہ انگلینڈ اس سہ رخی سیریز کی تیسری ٹیم ہے۔ ویمنس ٹوئنٹی 20 سہ رخی سیریز کے تمام مقابلے یہاں ممبئی کے باربون اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ ہندوستانی ٹیم جسے آسٹریلیا کے خلاف بھلے ہی ونڈے سیریز میں 3-0 کی شکست ہوئی ہے لیکن دورۂ جنوبی افریقہ میں ہرمن پریت کور کی قیادت میں ہندوستانی ٹیم نے 3-1 کی تاریخی کامیابی حاصل کی تھی جس سے میزبان ٹیم کے حوصلے کافی بلند ہیں۔ کامیاب ترین دورہ جنوبی افریقہ کے بعد ہندوستانی ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف ونڈے سیریز کی میزبانی کی تھی لیکن امید کے برعکس میتھالی راج کی قیادت میں ٹیم کو ایک بھی کامیابی حاصل نہیں ہوئی اور اب ٹوئنٹی 20 کی کپتان ہرمن پریت کور کے لیے ٹیم کو واپس کامیابی کی ڈگر پر لانا آسان نہیں ہوگا۔ ہندوستان کے لیے سمرتی مندنا کا شاندار فام بھی سیریز میں اہم ہوگا کیوں کہ انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف ونڈے سیریز میں متواتر دو نصف سنچریاں اسکور کی ہیں۔ ہندوستانی ٹیم کا بیٹنگ شعبہ ونڈے کی کپتان متھالی راج اور ٹوئٹی 20 کی کپتان ہرمین پریت کور پر انحصار کرے گا لیکن ٹیم میں ویدا کرشنا مورتی اور آر رائونڈر پوجا وستراکر بھی موجود ہیں جنہوں نے پہلے ونڈے میں 51 رنز کی قبال ستائش نصف سنچری اسکور کی ہے۔ توجہ کا مرکز ممبئی کی نوجوان کھلاڑی جمیما روڈریجس ہوں گی کیوں کہ کم عمر میں ہی اس کھلاڑی نے بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ بولنگ شعبہ میں تجربہ کار جوہلن گوسوامی اور شیکھا پانڈے موجود ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT