Friday , June 22 2018
Home / شہر کی خبریں / سہ روزہ نیشنل وومنس چوٹی کانفرنس کا یکم فبروری سے شہر میں انعقاد

سہ روزہ نیشنل وومنس چوٹی کانفرنس کا یکم فبروری سے شہر میں انعقاد

حیدرآباد 9 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک سہ روزہ نیشنل وومنس چوٹی کانفرنس یکم فبروری سے حیدرآباد میں منعقد کی جائیگی ۔ یہ کانفرنس پگنا بھارتی کی جانب سے اپنی سلور جوبلی تقاریب کے سلسلہ میں منعقد کی جائیگی ۔ کہا گیا ہے کہ اس چوٹی کانفرنس میں 10 ہزار مندوبین کے علاوہ ایک لاکھ افراد کی شرکت کا امکان ہے ۔ یہ پہلا موقع ہے کہ اس چوٹی کانفرنس کو حیدرآباد میں منعقد کیا جا رہا ہے ۔ یہ کانفرنس شلپا کلا ویدیکا میں منعقد ہوگی ۔ اس چوٹی کانفرنس میں صنعتی ماہرین ‘ تاجرین ‘ ماہرین تعلیم اور مختلف پیشوں کے ماہرین شرکت کرینگے اور ہندوستان کیلئے ترقیاتی ایجنڈہ کی قیادت خواتین پر عائد کرنے پر تبادلہ خیال کیا جائیگا ۔ اس کانفرنس میں پیانل مباحث کے علاوہ ماہرین کے لیکچرس بھی ہونگے اور مختصر فلموں کا مقابلہ ‘ ایک تجارتی میلہ بھی منعقد ہوگا ۔ علاوا زیں کلچرل پروگرامس منعقد کئے جائینگے ۔

TOPPOPULARRECENT