Wednesday , January 17 2018
Home / اضلاع کی خبریں / سیاحتی مراکز کی ترقی کیلئے رقمی منظوری کا تیقن

سیاحتی مراکز کی ترقی کیلئے رقمی منظوری کا تیقن

میدک /16 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاستی حکومت پورے تلنگانہ میں موجود سیاحتی مراکز کی ترقی کیلئے سنجیدہ ہے۔ ضلع میدک میں موجودہ تمام ٹورزم مقامات کی ترقی کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی جارہی ہے ۔ کمیٹی کی جانب سے عنقریب ضلع کے تمام سیاحتی مراکز کا دورہ کرتے ہوئے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی جائے گی ۔ جس کے ساتھ ہی سیاحتی مراکز کے ڈیولپمنٹ ک

میدک /16 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاستی حکومت پورے تلنگانہ میں موجود سیاحتی مراکز کی ترقی کیلئے سنجیدہ ہے۔ ضلع میدک میں موجودہ تمام ٹورزم مقامات کی ترقی کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی جارہی ہے ۔ کمیٹی کی جانب سے عنقریب ضلع کے تمام سیاحتی مراکز کا دورہ کرتے ہوئے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی جائے گی ۔ جس کے ساتھ ہی سیاحتی مراکز کے ڈیولپمنٹ کیلئے رقمی منظوریاں دی جائے گی ۔ ریاستی وزیر سیاحت مسٹر اجمیری چندولال نے ایم ایل اے میدک و ریاستی ڈپٹی اسپیکر قانون ساز اسمبلی محترمہ ایم پدما دیویندر ریڈی کے کیمپ آفس میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران یہ بات بتائی ۔ انہوں نے بتایا کہ قبل ازیں میدک ٹاون آمد میدک اسمبلی حلقہ میں واقع ریاست کی مشہور جاری جاترا ’’ ایڈوپاٹل ‘‘ جاترا میں محکمہ ٹورازم کے تحت قائم کردہ ہریتا رسٹورنٹ کا افتتاح عمل میں آیا ۔ جس کی تعمیر کیلئے 2.60 کروڑ صرف کئے گئے ۔ وزیر صیاحت نے مقامی ایم ایل اے پدما دیویندر ریڈی کی اپیل پر میدک کے قریب واقع پوچاورم ڈیم پر بھی محکمہ سیاحت کے زیر اہتمام ہوٹل ہریتا کی منظوری دینے سے اتفاق کرلیا ۔ وزیر سیاست کے ہاتھوں میدک آمد پر میدک ٹاون میں ایک کروڑ کی لاگت سے تعمیر شدنی گریجن رسیڈنشیل اسکول عمارت کیلئے سنگ بنیاد رکھا ۔ اس موقع پر ریاستی وڈپٹی اسپیکر قانون ساز اسمبلی ایم پدما دیویندر ریڈی سکریٹری ٹی آر ایس مسٹر ایم دیویندر ریڈی چیرمین بلدیہ مسٹر اے ملکارجن گوڑ ، وائس چیرمین بلدیہ مسٹر راگی اشوک ، آر ڈی او میدک ایم نالیش ، تحصیلدار وجئے لکشمی صدرنشین منڈل پریشد شریمتی لکشمی ، اگزیکیٹیو انیجنئیر پنچایت راج میدک مسٹر سنجیو راؤ ٹی آر ایس قائدین بلدی کونسلرس ، مسرز ایم گنگادھر ، ایم اے حمید ، محمد فاضل ، جیون راؤ ، لنگاریڈی ، ایم کشن غوث قریشی کے علاوہ دیگر قائدین کی کثیر تعداد شریک تھی ۔ آخر میں وزیر سیاست نے میدک کے تاریخی ضلع کا دورہ کیا اور ہوٹل ہریتا میں ظہرانہ میں شرکتکی ۔ ریاستی وزیر کی آمد پر ضلع ایس پی شریمتی سومتی کی زیر نگرانی معقول بندوبست کیا گیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT