Thursday , November 23 2017
Home / شہر کی خبریں / سیاحت اور دیگر شعبوں کو ترقی دینے کی ضرورت

سیاحت اور دیگر شعبوں کو ترقی دینے کی ضرورت

حیدرآباد یونیورسٹی میں انٹرنیشنل کانفرنس کا افتتاح ، راجیو شرما کا خطاب
حیدرآباد ۔ 10 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : ڈاکٹر راجیو شرما چیف مشیر برائے حکومت تلنگانہ نے سیاحت اور دیگر شعبوں میں ترقی معیار اور مقدار کو فروغ دینے کی ضرروت پر زور دیا اور کہا کہ ایک اچھی حکمرانی کے لیے ضروری ہے کہ سیاحت کو فروغ دیا جائے ۔ حیدرآباد یونیورسٹی اسکول آف مینجمنٹ کی جانب سے منعقدہ سیاحت اور ہاسپٹالیٹی پر خصوصی توجہ کے ساتھ مارکیٹنگ خدمات میں بدلتے حالات کے موضوع پر انٹرنیشنل کانفرنس کا افتتاح کرتے ہوئے ڈاکٹر راجیو شرما نے کہا کہ ان دنوں مختلف مسائل کے ابھرنے کے ساتھ کئی چیلنجس کا بھی سامنا ہے ۔ سیاحت کے شعبہ کو اختیار کرنے کے لیے ایک ’ منظم طرز ‘ و طریقہ کار کی ضرورت ہے ۔ قبل ازیں پروفیسر ایس بی بنسل وائس چانسلر اندرا گاندھی یونیورسٹی منی پور ہریانہ مہمان خصوصی تھے ۔ اپنے خصوصی خطاب میں انہوں نے دونوں ریاستوں تلنگانہ اور آندھرا پردیش کو سیاحت کے شعبوں میں اہم ریاستیں ہونے پر اظہار مسرت کیا ۔ پروفیسر سندیپ کلوئشیرسٹرا ڈائرکٹر انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹورازم اور ٹراویل مینجمنٹ گوالیار کو اس سیشن سے خطاب کے لیے مدعو کیا گیا تھا ۔ انہوں نے سیاحت کے شعبہ کو ترقی دینے سے متعلق مختلف تجاویز پیش کی ۔ پروفیسر وی وینکٹ رمنا کانفرنس ڈائرکٹر نے بھی خطاب کیا ۔ پروفیسر پی اپا راؤ وائس چانسلر نے افتتاحی سیشن کی صدارت کی ۔۔

TOPPOPULARRECENT