Thursday , January 18 2018
Home / عرب دنیا / سیاحوں کی تعداد میں 10 فیصد اضافہ

سیاحوں کی تعداد میں 10 فیصد اضافہ

دوحہ 14 جون (سیاست ڈاٹ کام) گزشتہ 5 ماہ میں سیاحوں کی تعداد میں 10 فیصد اضافہ دیکھا گیا اور یہ اضافہ 13 لاکھ 20 ہزار ہوگیا۔ اس طرح قطر کی سیاحت کرنے والوں کی جملہ تعداد میں اس سال 2014ء کی بہ نسبت 28 لاکھ 30 ہزار ہوگئی۔ یہ اعداد و شمار جنوری تا مئی 2015ء کے ہیں۔ اس دوران 1,316,831 سیاح قطر آئے۔ گزشتہ سال کے ان ہی پانچ مہینوں میں یہ 10 فیصد اضافہ ہے۔ بیشت

دوحہ 14 جون (سیاست ڈاٹ کام) گزشتہ 5 ماہ میں سیاحوں کی تعداد میں 10 فیصد اضافہ دیکھا گیا اور یہ اضافہ 13 لاکھ 20 ہزار ہوگیا۔ اس طرح قطر کی سیاحت کرنے والوں کی جملہ تعداد میں اس سال 2014ء کی بہ نسبت 28 لاکھ 30 ہزار ہوگئی۔ یہ اعداد و شمار جنوری تا مئی 2015ء کے ہیں۔ اس دوران 1,316,831 سیاح قطر آئے۔ گزشتہ سال کے ان ہی پانچ مہینوں میں یہ 10 فیصد اضافہ ہے۔ بیشتر اعداد و شمار بازاروں سے حاصل کئے گئے ہیں۔ 2015ء میں سیاحوں کی تعداد میں خلیجی کونسل کے رکن ممالک کی پڑوسی منڈیوں میں سیاحوں کی تعداد کی بہ نسبت قطر کی منڈیوں میں سیاحوں کی تعداد میں 20 فیصد اضافہ ہوا۔ جاریہ سال گزشتہ 5 ماہ میں سعودی عرب کی بہ نسبت قطر میں یہ اضافہ 31 فیصد ہے۔ یوروپی اور ایشیائی بازاروں میں بھی کارکردگی بہتر رہی۔ قطر میں جنوری تا مئی بحیثیت مجموعی 4 فیصد اور 7 فیصد کا اضافہ ہوا۔ یہ فرانس کی بہ نسبت 11 فیصد اور آسٹریا کی بہ نسبت 13 فیصد زیادہ ہے۔ القریس نے کیو ٹی اے کے ہیڈ آفس میں اعلیٰ سطحی نمائندوں سے جو بین الاقوامی مارکٹنگ نیٹ ورک سے تعلق رکھتے تھے خطاب کرتے ہوئے یہ اعداد و شمار پیش کئے۔ یہ اجلاس دوحہ میں کل منعقد کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے مقاصد کی بنیاد پر ایک نظام قائم کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT