Sunday , June 24 2018
Home / شہر کی خبریں / سیارہ کرۂ ارض آج سورج سے قریب ہوگا

سیارہ کرۂ ارض آج سورج سے قریب ہوگا

حیدرآباد 2 جنوری (سیاست نیوز) سیارہ کرۂ ارض 3 جنوری صبح 11 بجکر 05 منٹ پر سورج کے قریب پہونچے گا۔ یہ سالانہ سورج کے اطراف بیضوی مدار کی شکل اختیار کرتا ہے۔ دراصل کرہ ارض اور سورج کے درمیان کا اصل فاصلہ 14,70,97,237 کیلو میٹر ہوگا۔ حیدرآباد میں ماہرین علم نجوم کا کہنا ہے کہ اِس سیارہ کے تعلق سے کہا جاتا ہے کہ ‘Perihelion’ سورج کے قریب تر ہونے والا سیارہ ہے جس کا نقطہ سورج کے پاس ہوتا ہے۔ 6 جولائی 2018 ء کو یہ سیارہ سورج سے دور ہوتا جائے گا جس کا فاصلہ 15,20,95,571 کیلو میٹر ہوگا اور اِسے ‘Aphelion’ کہتے ہیں۔ بہ الفاظ دیگر چہارشنبہ کے دن کرہ ارض سورج سے 49,98,334 کیلو میٹر قریب تر ہوگا۔ جبکہ اس کا فاصلہ 6 جولائی کرۂ ارض اور سورج کے درمیان پائے جانے والے فاصلے سے تقابل کیا جائے تو مذکورہ کیلو میٹر کا فاصلہ واضح ہوگا۔ پلینٹری سوسائٹی آف انڈیا کے ڈائرکٹر ایم سری رگھونندن کمار نے کہاکہ یہ کوئی فلکیاتی موقع نہیں ہے لیکن اس طرح کے مواقع سے واقف رہنا ضروری ہے۔ اسکول کے طلبہ میں ایسے مواقع پر غور و فکر کیا جانا ضروری ہے۔

TOPPOPULARRECENT