Friday , December 15 2017
Home / شہر کی خبریں / سیاست ، ایم ڈی ایف رشتوں کا کل دو بہ دو پروگرام

سیاست ، ایم ڈی ایف رشتوں کا کل دو بہ دو پروگرام

رائل ریجنسی گارڈن میں مقرر ، جناب زاہد علی خاں صدارت کریں گے
حیدرآباد ۔ 6 ۔ اکٹوبر : ( دکن نیوز ) : ادارہ سیاست اور مینارٹیز ڈیولپمنٹ فورم کے زیر اہتمام مسلم لڑکوں اور لڑکیوں کی شادیوں کے رشتوں کا 78 واں دو بہ دو ملاقات پروگرام اتوار 8 اکٹوبر کو صبح 10 بجے دن تا چار بجے شام رائل ریجنسی گارڈن آصف نگر مقرر ہے ۔ جس میں لڑکوں اور لڑکیوں کے والدین اور سرپرست باہمی مشاورت کے ذریعہ برسر موقعہ رشتوں کا انتخاب کریں گے ۔ پروگرام میں والدین کی سہولت کے لیے کونسلرس اور والینٹرس ، والدین کی رہنمائی کریں گے ۔ انجینئرنگ ، میڈیسن ، پوسٹ گریجویشن ، ایم بی اے ، ایم سی اے ، ایم ایس سی ، ایم کام ، ایم اے ، گریجویشن ، بی ایڈ ، انٹر میڈیٹ ، ایس ایس سی ، حافظ ، عالم و فاضل اور دیگر زمروں کے کاونٹرس کے علاوہ عقد ثانی ، تاخیر سے شادی اور معذورین کے پیامات کے لیے علحدہ علحدہ کاونٹرس بنائے جائیں گے ۔ کمپیوٹر سیکشن بھی رہے گا ۔ کمپیوٹر اسکرین پر بائیو ڈاٹاس اور فوٹوز مشاہدہ کرسکیں گے ۔ والدین کو مشورہ دیا گیا کہ وہ اپنے ہمراہ لڑکا اور لڑکی کے دو عدد فوٹوز اور بائیو ڈاٹا ضرور لائیں ۔ لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے علحدہ علحدہ رجسٹریشن کروانے کی سہولت حاصل رہے گی ۔ رجسٹریشن کاونٹرس صبح 10 تا 3 بجے دن تک کھلے رہیں گے ۔ جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر سیاست و سرپرست اعلی ایم ڈی ایف پروگرام کی صدارت کریں گے ۔ جناب سعید بن محمد القیعطی ، جناب فیصل بن علی القیعطی بحیثیت مہمانان خصوصی شرکت کریں گے ۔ اس موقع پر مولانا عبدالملک مظاہری کا خطاب ہوگا ۔ جناب عابد صدیقی صدر ایم ڈی ایف خیر مقدمی تقریر کریں گے ۔ قاری سید الیاس باشاہ کی قرات کلام پاک سے پروگرام کا آغاز ہوگا ۔ جناب احمد صدیقی مکیش بارگاہ رسالتؐ میں نعت کا نذرانہ پیش کریں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT